تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مقبوضہ کشمیر میں‌ پرتشدد واقعات، بھارت کی حکمراں‌ جماعت کا مقامی رہنما قتل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننتناگ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما گل محمد میر جاں بحق ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کے پانچویں مرحلے سے ایک روز قبل ضلع اننتناگ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما گل محمد میر جاں بحق ہوئے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کا عمل قرار دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گل محمد میر کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخم ہوئے  اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بی جے پی رہنما کا قتل دہشت گردی ہے جس کی ذمہ داری کسی جماعت نے قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں شوپیاں کے قریب پولنگ اسٹیشن بھی نذرِ آتش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گل محمد میر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے ملک میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے‘‘۔

خیال رہے کہ لوک سبھا کے انتخابات کے چار مراحل مکمل ہوچکے جبکہ پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ 6 مئی کو ہوگی۔ حریت قیادت کی کال پر کشمیریوں نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا یہی وجہ ہے کہ وہاں 10 فیصد سے بھی کم ٹرن آؤٹ رہا۔

Comments

- Advertisement -