اشتہار

خاتون نے 86 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ایشیاء کی سب سے وزنی خاتون امیتا راجانی نے 86 کلو وزن کم کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا وزن 300 کلوگرام تھا جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان تھیں کیونکہ موٹاپے کی وجہ سے اُن کا رشتہ بھی نہیں آرہا تھا، انہیں وزنی ترین ایشیائی خاتون کا اعزاز مل تھا۔ مریضہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب وہ 6 برس کی تھیں تب اُن کا وزن نارمل اور 6 کلو گرام تھا البتہ اُس کے بعد یک دم وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور ہر سال تقریباً ایک کلوگرام اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  42 سالہ امیتا راجانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی کےلیلا وتی اسپتال پہنچیں جہاں ڈاکٹر شاسناک شاہ نے اُن کا معائنہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ اگر وہ ہدایات پر عمل کریں گی تو اضافہ موٹاپا ختم ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: توند یا اضافی وزن عارضہ قلب کی سب سے بڑی وجہ قرار

ڈاکٹر شاہ نے بدھ کے روز  کے والدین کو خوش خبری سنائی کہ اُن کی بیٹی نے چار سال میں 86 کلوگرام سے زائد وزن کم کیا، جب وہ علاج کے لیے آئیں تھیں تو اُن کا وزن 300 کلوگرام سے زائد تھا اور اب اُن کا وزن 214 کلوگرام تک پہنچ گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے امیتا کے مرض کی معلومات اکھٹی کیں تو یہ بھی سامنے آیا کہ جب وہ 16 برس کی تھی تو وزن 126 کلو تک ہوگیا تھا، یہ دراصل ایک بیماری کی نشانی ہے البتہ اگر مریض پرہیز کرے تو وہ اضافی موٹاپے سے نجات حاصل کرسکتا ہے، علاج کے دوران اُن کے متعدد آپریشن بھی کیے گئے جس کی مدد سے 125 کلو اضافی موٹاپا ختم کیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اب بغیر کسی سہارے کے آسانی کے ساتھ گھوم پھر سکتی ہیں اور وہ جلد اچھی زندگی گزاریں گی، انہوں نے اپنے ڈاکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں