اشتہار

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے صنعتی دھاگوں کی برآمدات پر بھی پابندی لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے گزشتہ سال دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کے بعد اب ایران نے یورینیم افزودگی کو 60 روز میں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اس اقدام کے خلاف تیل کے بعد ایران کی صنعتی دھاتوں کی برآمدات پر بھی پابندی لگادی ہے اور دوسرے ملکوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ ایران سے اسٹیل اور دیگر دھاتوں کی خریداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

امریکا کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ یہ قدم ایران کی طرف سے دھمکیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کا فیصلہ جان بوجھ کر مبہم رکھا۔

مزید پڑھیں: امریکا اپنے فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، امریکا نے ایران کے دوسرے بڑے ذریعہ آمدن پر پابندی عائد کی ہے۔

دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل کونسل کا کہنا ہے کہ وہ خود کو یورینیم کی زائد اور بھاری پانی سے متعلق متفق کی گئی شرائط کا پابند نہیں سمجھتا۔

کونسل نے کہا کہ وہ 60 روز کے بعد ان حدود کے مطابق عمل کرنا چھوڑ دے گا کہ ایران کس سطح تک یورینیم استعمال کرسکتا ہے اور ارک ہیوی ری ایکٹر میں کی گئی تبدیلیاں بھی ختم کردے گا جنہیں پلوٹونیم کی پیداوار روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں