تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے والا اسامہ کا دوست بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے اسامہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسامہ قمر طاہر گاڑی چلا رہے تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 حادثے میں زخمی ہونے والے اسامہ کے دوست کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھے، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی انتقال کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

اسامہ کی نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی نماز جنازہ کل سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی، نماز جنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی روڈ لنک اسکول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اسلام آباد سے لالہ موسیٰ پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کے صاحب زادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے، اللہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔

آصف زرداری نے قمر زمان کائرہ سے صاحب زادے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بیٹے کے انتقال کا دکھ ناقابل برداشت ہے، بھٹو خاندان، پیپلزپارٹی دکھ کی گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ ہے۔

Comments

- Advertisement -