تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

چینی نائب صدر کا دورۂ پاکستان، پانچ معاہدوں پر اتفاق، چار منصوبوں کا افتتاح، یادداشتوں پر دستخط

داسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چین کی نائب صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وانگ شی چن نے خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔  دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینے، عوامی رابطوں کے ذریعے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم نے دورۂ چین اوربیلٹ اینڈ روڈ فورم کے نتائج پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ کاعظیم منصوبہ ہے، جس سے خطے میں ترقی کے نئے باب کھلیں گے جبکہ علاقائی رابطوں کےفروغ بھی ملے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی ملاقات، مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبے کے اگلے مرحلے پر بھی بات چیت ہوئی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے زرعی،صنعتی،سماجی ترقی کےمنصوبوں پرکام پر مزید اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور صنعتی زونز کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے زور دیا کہ چین پاکستان کے اقتصادی زون میں سرمایہ کاری بڑھائے۔

چینی نائب صدر نے شانداراستقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی ترقی پر مبنی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی نائب صدر کا دونوں ممالک میں بڑھتے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قیادت کی سطح پررابطوں کاتبادلہ ضروری ہے، چین دونوں ممالک میں متوازن تجارت کافروغ چاہتاہے، پاکستان سےسرمایہ کاری بڑھانےکے لیے اقدامات جاری ہیں، ثقافتی،عوامی رابطےبڑھانےکے لیے میڈیا،نوجوانوں پر فوکس کرناہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطےکی حالیہ پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا جس میں ہمسایہ ممالک سےامن کےفروغ میں پاکستان کےتعمیری کردارکی تعریف کی گئی، چینی نائب صدرنےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کوسراہا اور مسلسل کامیابیوں پر تعریف بھی کی۔ وانگ شی چن نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے تعاون کی حمایت کا یقین بھی دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں، شاہ محمود قریشی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چینی نائب صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران پانچ معاہدوں پر اتفاق ہوا جبکہ صدر نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جن میں پاک چین معاشی معاہدہ، زرعی فریم ورک میں تعاون، قدرتی آفات کے دوران ریلیف، بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں یونیورسٹی کی ترقی کا معاہدہ شامل ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں 4منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -