تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

عیدالفطر خریداری:‌ گھڑیوں‌ کی خریداری کے رجحان میں‌ اضافہ

کراچی: موبائل فون عام ہونے کی وجہ گھڑی پہننے کا ختم ہونے والا رجحان ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے پیش نظر بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتا جارہا ہے، کسی کو نفیسکرتوں کی تلاش ہے تو کوئی اپنی پسند کی چپل خرید رہا ہے۔ عید کی خوشیاں منانے کے لیے مرد، خواتین اور بچے اچھے کپڑے اچھے جوتے تو خریدتے ہیں مگر اب اچھی اچھی گھڑیاں بھی بڑے شوق سے خریدی جا رہی ہیں۔

گھڑی کے کانٹوں کی طرح گھڑی پہننے کا رجحان بھی ایک بار پھر بدل گیا ہے موبائل فون عام ہونے سے لوگوں نے ہاتھ میں پہننے والی گھڑی کو غیر ضروری سمجھ کر پہننا چھوڑ دیا تھا مگر اب اکثر مرد خواتین اور بچے اسے شوق سے پہنتے ہیں گھڑی ایسی چیز ہے جو وقت کا احساس دلانے کے ساتھ انسان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: عید خریداری، جیب کتروں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر

مرد ہو یا خواتین ہر کوئی عید پر اپنے اور دوستوں رشتے داروں کو تحفے تحائف دینے کے لیے بھی خوبصورت گھڑیوں کی خریداری کے لیے دکانوں کا رخ کررہے ہیں جسکی وجہ سے گھڑیاں بیچنے والے دکاندار بھی خاصے خوش نظر آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں