اشتہار

باورچی خانے میں 11 فٹ لمبا مگرمچھ، مکان مالک خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: امریکی شہری کے گھر 11 فٹ لمبا بن بلایا مہمان نازل ہوگیا، جسے باہر نکالنے کے لیے ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی شہری کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ گھر واپس آئے تو سامنا رکھنے کے بعد باورچی خانے کا رخ کیا جہاں 11 فٹ لمبا خطرناک مگر مچھ بیٹھا ہوا تھا۔

انہوں نے فوری طور پر پولیس ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کر کے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیم اُن کی رہائش گاہ پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: افریقی سانپ نے بزرگ جوڑے کو بھی نہ بخشا

محکمہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد مگر مچھ کو پکڑا اور جب اُس کا مشاہدہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بن بلائے مہمان کی لمبائی 11 فٹ اور وزن تقریبا 70 کلو کے قریب ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ جب وہ باہر سے تھکے ہوئے آئے اور پانی پینے کے لیے باورچی خانے گئے تو اُن کی پیاس بجھ گئی کیونکہ اتنا بڑا مگرمچھ اس قدر نزدیک سے انہوں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ریسکیو حکام نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مگرمچھ بھوک کی وجہ سے کھانا تلاش کرتا ہوا کھڑی کے ذریعے گھر میں داخل ہوا اور پھر باورچی خانے تک پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مگرمچھ خاتون سائنس دان کو نگل گیا

خوش قسمتی سے مگرمچھ نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، وائلڈ لائف کے بہادر افسر نے اسے فوری طور پر قابو کیا۔ حکام کے مطابق مگر مچھ کو دوبارہ دریا میں چھوڑ دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں