تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سینیٹ اجلاس ہنگامے کی نذر ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے پر حملہ آور

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی تقریر کے دوران سینیٹ کا اجلاس ہنگامے کی نذر ہوگیا جس کے بعد اسپیکر نے کل شام تک اجلاس کو ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں مولانا عطاء الرحمان نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اعتراض اٹھاتے ہوئے توہین کا الزام عائد کیا۔ سینیٹر کے الزام پر حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کیا اور وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ اسی دوران شبلی فراز نے عطاء الرحمان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اس طرح کی باتیں نہیں ہوں گی۔

مولانا عطا الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کی ذاتی زندگی پرکبھی بات نہیں کی، میرا ریکارڈ دیکھ لیں کبھی ذاتی حملہ نہیں کیا یا کسی سے متعلق کوئی غیر اخلاقی بات کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی مچھلی بازاربن گئی، حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی

اسی دوران حکومتی اوراپوزیشن ارکان ایک دوسرےپرحملہ آور   ہوئے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے سارجنٹ ایٹ آرمز سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ حکومتی سینیٹر نعمان وزیر اپوزیشن ارکان پر حملہ آور ہوئے تو اپوزیشن اراکین بھی مکمل تیار ہوگئے۔

شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے سینیٹ کا  اجلاس کل شام ساڑھے 4بجے تک ملتوی  کردیاگیا۔

قبل ازیں سینیٹر مشاہد اللہ نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس میں ہر ایک کو بات کرنے کا حق ہے، عمران خان کو روکیں جس سے مسائل پیدا نہ ہوں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو بات کرنےکی اجازت ہےمگر ضابطہ اخلاق ہوتاہے۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اراکین آپس میں لڑنے کے بجائے ایوان میں صرف بجٹ پر بحث کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامے کی نذر، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا شور شرابا

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایسےباتیں نہیں کرنی چاہئے جس سے اجلاس میں خلل پیداہو، عوام کے بھی کچھ جذبات ہیں، وزیراعظم اور حکومت کو کچھ خیال کرنا ہوگا، پی ٹی آئی اب حکومت میں ہے لہذا وہ کنٹینر سے نیچے اتر آئے۔ مولابخش چانڈیوکےاظہارخیال پر حکومتی رکن سینیٹر فیصل جاویدکا سخت ردِ عمل دیا اور انہیں بے بی کا لقب دیا۔

Comments

- Advertisement -