اشتہار

وزیر اعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں‌ ہوئی.

اس موقع پر ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، سول اور عسکری قیادت کے مابین پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی بات چیت کی گئی.

- Advertisement -

ملاقات میں امن وامان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک تھے.

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں آرمی چیف نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ امریکا کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے اعلیٰ امریکی قیادت سے خصوصی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: جن پرکرپشن کےکیس ہیں وہ اپنی بے گناہی کےثبوت نہیں دیتے، وزیراعظم

 خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے، کن افراد نے اسلام کےنام پردکانیں کھولی ہوئی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا  نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن پرکرپشن کےکیس ہیں وہ اپنی بے گناہی کےثبوت نہیں دیتے، کسی سے جواب طلب کریں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں،قانون کی بالا دستی کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں