تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اڑنے والی گاڑی کی کامیاب آزمائشی پرواز

ٹوکیو: جاپان کی الیکٹرانک کمپنی نے فضا میں اڑنے اور ٹھہرنے والی تیار کرلی جس کی آزمائش کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی این ای سی کارپوریشن نامی کمپنی نے ’پروٹو ٹائپ کار‘ فضا میں اڑنے اور ٹھہرنے والی گاڑی تیار کی جس کا مقصد ٹریفک جام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

کار کی آزمائش کا تجربہ کامیاب رہا جس کے دوران فلائنگ گاڑی نے ایک منٹ تک دس فٹ بلندی پر پرواز کی اور ٹھہری بھی رہی۔ اس گاڑی میں ڈرون جیسے چار پہیے نصب کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کا سائز رکشے کے برابر ہے اور یہ بیٹری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گاڑی کو 2023 تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

این ای سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر گاڑی کو صرف سامان کی منتقلی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا مگر اب ماہرین نے اس میں مزید فیچرز شامل کیے جس کے بعد انسان بھی اسے روز مرہ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -