تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

چین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیرخارجہ سے تشویش کا اظہار

بیجنگ: چین نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری حالیہ صورتحال اورپاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرایک بارپھرتشویش کااظہارکیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اپنے بھارتی ہم منصب سبریمنین جے شنکر سے بیجنگ میں ملاقات کے مقبوضی کشمیر اور پاک بھارت بڑھتی ہوئیی کشیدگیی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بھارت کے وزیر خارجہ سبریمنین جے شنکران دنوں چین کے تین روزہ دورے پرہیں۔ وانگ ژی نے کہاکہ کشمیر میں موجودہ صورتحال اورپاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں چین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کے اقدام سے متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت تبدیل ہوجائے گی جس سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہوگی۔

وانگ ژی نے امیدظاہر کی کہ بھارت اورپاکستان مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرلیں گے اور علاقائی امن اوراستحکام کی مجموعی صورتحال کومشترکہ طورپرمحفوظ بنائیں گے۔

بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کی امیدظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت صبروتحمل کامظاہرہ کرنے اورعلاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کاخواہاں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی چین کا دورہ کرچکے ہیں اور وطن واپسی پر انہوں نے کہا تھا کہ چین نے پاکستان کے کور نیشنل ایشو اور سیکیورٹی کونسل جانے سے متعلق مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے۔

اسلام آباد میں دورہ چین سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا دورہ چین بروقت اور مفید رہا، ڈی جی ساؤتھ ایشیا اور ڈی جی یو این بھی ہمراہ تھے۔

چین میں نشستیں بہت مختصرسے وقت میں کی گئیں، چین میں موقع ملا کہ کشمیر معاملے پر پاکستانی موقف پہنچا سکوں، دورہ چین میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کاتذکرہ بھی ہوا۔

Comments

- Advertisement -