اشتہار

لاہور: عیدالاضحیٰ تین ہزار سے زائد چٹورے اسپتال پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت خوری کے باعث گیسٹرو کا مرض پھیلنے لگا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عیدپر گوشت کےمزے لینے والے شہری گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال جانا اور ڈاکٹرز سے معائنہ کروانا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق پانچ اسپتالوں میں دو روز کے دوران تین ہزار سے زائد مریض ایمرجنسی میں لائے گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سےعید کےتینوں دنوں کے لیے ہائی الرٹ رکھاگیا ہے ۔

- Advertisement -

طبی ماہرین کے خبردار کیا ہے کہ عید قرباں پر گوشت استعمال کرنے کے بعد سافٹ ڈرنگ سے اجتناب کریں اور سبز چائے استعمال کریں تاکہ کولیسٹرول اور ہاضمہ کنٹرول میں رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی فرزندان اسلام رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے جانور سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربان کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں