تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پنجاب، پولیس حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف

لاہور: پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس حراست میں 17 ملزمان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، پولیس نے ایک ہلاکت کو خودکشی، ایک کو طبعی موت قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف فراہمی کی منتظر مجبور عوام پولیس افسران کے دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 7 افراد پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے ہلاک ہوئے تھے، مقدمات شمالی چھاؤنی، گجرپورہ، لوئر مال، اکبری منڈی، گرین ٹاؤن میں درج ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس تشدد سے عامر مسیح کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اے ٹی ایم کارڈ چرانے والے صلاح الدین کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا اور پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

علاوہ ازیں آج تھانہ شمالی چھاؤنی لاہور میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے عامر مسیح کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر پنجاب پولیس کا نجی ٹارچر سیل برآمد ہوا ہے، ایک خاتون پر تشدد کیا گیا، وہاڑی میں اہلکاروں نے چوری کے الزام میں غریب خاتون کو حراست میں لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد انچارج سی آئی اے سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -