اشتہار

آئی ایم ایف مشن کا ملکی معیشت کی بہتری کیلیے حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ڈائریکٹر وسطی ایشیا جیہاد ازور نے کی۔

ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف مشن نے معاشی بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اقتصادی بحالی اور ترقی کیلئے پرعزم ہے۔

،مزید پڑھیں: معاشی کارکردگی کا جائزہ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ سولہ ستمبر کو آئی ایم ایف کے وفد کا دورہ معمول کا دورہ ہے اور آئی ایم ایف پروگرام پر تسلی بخش کام جاری ہے۔

وزارت خزانہ نے میڈیا میں گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ پلان پر بات کرنے کی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے طے شدہ پلان پر کام اورمعاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پہلی سہ ماہی کے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں