تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سعودی عرب: غیر ملکی ملازمین کی پانچ سال تک فیس معاف، ادائیگی حکومت کرے گی

ریاض: سعودی حکومت نے غیرملکی انڈسٹریل ملازمین پر مقرر فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادائیگی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے معاف کی جانے والی فیس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا اور آئندہ پانچ برس تک صنعتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کی فیس حکومت ادا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا تھا تاکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان غیر ملکی کارکنان سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو موقع دیں۔

مزید پڑھیں: کونسا ملک غیر ملکی ملازمین کو اچھی سہولیات دیتا ہے؟ نام سامنے آگیا

حکومت کی جانب وضاحت کی گئی ہے کہ نئی رعایت سے صرف وہی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی جہاں مقامی نوجوان کی تعداد غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ہو یا پھر اُن کے مساوی ہو۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حکومتی فیصلہ اُن اداروں پر نافذ ہوگا جنہوں نے صنعتی لائسنس حاصل کیا ہوا ہے۔

سعودی کابینہ نے منگل کے روز شاہ سلمان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیس کی معافی کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر حکام کو بریفنگ دی گئی کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد صنعت کے شعبے کو فروغ دینا اور ترقی کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمتوں کا اعلان، غیرملکی امیدوار بذریعہ ای میل اپلائی کرسکتے ہیں

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت صنعت کو فروغ دینے کے لیے حال ہی میں باقاعدہ وزارت قائم کی۔ وزیر محنت و سماجی  بہبود احمد الراجحی نے صنعتی اداروں کے غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس 5 برس تک معاف کرنے کے فیصلے پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں تحریر کیا کہ شاہی فیصلے کی بدولت نجی شعبے کو فروغ ملے گا اور دیگر شعبوں میں بھی بہتری پیدا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں