اشتہار

اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایل سلوا ڈور کے صدر کی سیلفی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بوکیلی نے ڈائس پر پہنچ کر کیمرہ نکالا اور سب سے پہلے سیلفی لی اور پھر تقریر کر آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بوکیلی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جب خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو انہوں نے خطاب شروع کرنے سے قبل اپنا سیلفی کا شوق پورا کیا۔

ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بوکیلی نے ڈائس پر آکر حاضرین سے کہا کہ اگر آپ مجھے صرف ایک سیکنڈ برداشت کریں اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب سے فون نکالا اور سیلفی لی۔

- Advertisement -

نائب بوکیلی نے اس تصویر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جہاں ان کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، ان کی تصویر کو 49 ہزار سے زائد صارفین نے لائیک کیا اور 6 ہزار سے زائد افراد نے ری ٹویٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگ تقریر سننے کے بجائے اس تصویر کو دیکھنے میں دلچسپی لیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ تصویر اچھی ہوگی۔

نائب بوکیلی نے کہا کہ یہ تصاویر اس جنرل اسمبلی میں کسی بھی تقریر سے زیادہ اثر انداز ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کا یہ سالانہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا پر دکھایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جون کے اوائل میں 38 سالہ بوکیلی ایل سلواڈور کے صدر بنے تھے، تین ماہ کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ انحصار کیا اور اپنے بیانات اور تقاریر ماضی سے الگ تھلگ ہونے کا تاثر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں