اشتہار

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کی آگاہی کے لیے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اور سری لنکا کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورچیئرمین پی سی بی میچ سے قبل کینسر کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

صدر پاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے جبکہ میچ کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لیے پنک ربن پہنیں گے، اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین کرکٹ کو بھی ربن تقسیم کئےجائیں گے ۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینزمیں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔ کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کوپنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنےکی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کل قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم دو میچز میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں