تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امریکا جانے کے خواہشمند 311 بھارتی شہری میکسیکو سے ملک بدر

نئی دہلی : خاتون سمیت سینکڑوں بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکا جانے کی روک کر میکسیکو کے امیگریشن حکام نے ملک بدر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے حکام نے 311 بھارتیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھارت واپس بھیج دیا، امریکا جانے کا خواب لئے لاکھوں روپے خرچ کرکے جنگلات اور دیگر مشکل ترین راستوں سے گزر کر سفر کرتے ہوئے میکسیکو پہنچنے والے بھارتیوں کے خوابوں کو جہاز کے ذریعے بھارت کے دارالحکومت پہنچادیا گیا۔

ملک بدر ہونے والے جشن پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم 5 بجے صبح پہنچے اور قانونی کارروائی میں متعدد گھنٹے لگ گئے اور ہم ایئرپورٹ سے ایک بجے باہر آئے،زیادہ تر ملک بدر ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے تھا۔

میکسیکو کے نیشنل امیگریشن انسٹیٹیوٹ (آئی این ایم) کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق بھارتی شہریوں کے پاس ملک میں رہنے کےلئے کوئی دستاویزات نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں تولوکو سٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بوئنگ 747 طیارے کے ذریعے نئی دہلی روانہ کردیا گیا۔

پٹیالا سے جون کے مہینے میں امریکا جانے کا خواب لئے چلنے والے 19 سالہ مندیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سفر کے دوران 7 ممالک کا سفر کیا جس میں پہلا اسٹاپ ایکواڈور تھا اور آخری اسٹاپ میکسیکو تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاناما کے گھنے جنگلوں میں 7 روز تک پیدل سفر کیا اور بالآخر 12 ستمبر کو ہم میکسیکو پہنچے تھے اور امریکا سے صرف 800 کلومیٹر دور تھے تاہم میکسیکو کے حکام نے ہمیں پکڑ کر بھارت واپس بھیج دیا۔

نوجوان نے بتایا کہ دوران سفر انہوں نے کئی لوگوں کی لاشیں دیکھیں جو ان کے مطابق غیر قانونی ہجرت کےلئے پاناما جنگلات سے گزرتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 22 سالہ ساحل ملک نے کہا کہ وہ 5 جون کو دہلی سے ایکواڈور گئے تھے اور ٹرانسپورٹ کے مختلف طریقوں سے میکسیکو پہنچے تھے اور زیادہ تر سرحدیں انہوں نے بسوں میں پار کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -