تازہ ترین

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

سعودی عرب کا آئی میکس 2019 بحری مشقوں میں شرکت کا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے خلیج میں جہاز رانی اور سمندر ی تجارت کو درپیش مسائل و خطرات سے نمٹنے کےلیے امریکا کےزیر سایہ کثیر القومی بحری مشقوں میں شرکت کا اعلان کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی شاہی نیوی رواں ماہ 27 تاریخ کو منعقد ہونے والی عالمی مشقوں میں شرکت کرے گی جس کی قیادت امریکا کررہا ہے۔

آئی میکس 19 کے نام شروع ہونے والی بین الاقوامی بحری مشقوں کا مقصد جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے جس میں خلیجِ عربی کے شمال، خلیجِ عمان، بحرِ عرب، جیبوتی کے ساحل اور خلیجِ عقبہ میں ہونے والی مشقوں میں 56 ممالک اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہوں گی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا اسے دنیا بھر میں جامع ترین مشق تصور کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آئی میکس بحری مشقوں کے مقاصد میں شریک فورسز کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا، مشترکہ کام کے ماحول کی اہلیت پیدا کرنا اور بحری سیکورٹی کی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس طرح اُن خطرات کو دور کیا جا سکے گا جو جہاز رانی کی آزادی کے لیے سنگین چیلنج کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -