اشتہار

ہیروں مزین دنیا کا مہنگا ترین گٹار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں دنیا کا مہنگا ترین گٹار نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی نیشنل سینٹر میں لگائی جانے والی نمائش میں 11 ہزار 441 ہیروں سے مزین دنیا کا مہنگا ترین گٹار نمائش کے لیے پیش کردیا گیا جس کی قیمت 20 لاکھ ڈالر  مقرر کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ابوظبی میں نمائش 26 سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گی جہاں قیمتی نوادرات اور زیورات سمیت دیگر اشیا کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے معائنہ کر کے اسے دنیا کے مہنگے ترین گٹار کا اعزاز دیا۔

نمائش کا دورہ کرنے والے شرکا نے دلچسپی کے ساتھ گٹار کو دیکھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گٹار میں 400 قیراط کے 11 ہزار 441 ہیرے لگائے گئے جن کا وزن تقریباً ڈیڑھ کلو سے زائد ہے۔

گٹار کو ’’ایڈین آف کورونیٹ‘‘ کا نام دیا گیا جبکہ اسے 68 سالہ آرٹسٹ مارل لوئی نے 700 دنوں میں تیار کیا۔

نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’ہم مکمل کوشش کررہے ہیں کہ دنیا بھر میں اس طرح کی تیار ہونے والی انوکھی چیزوں اور بالخصوص گٹار کو ہرسال نمائش میں پیش کیا جائے تاکہ لوگ اس طرز کی ایجادات سے محظوظ ہوں‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں