تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شرارتی بچے کی ذہانت آپ کو دنگ کردے گی، ویڈیو دیکھیں

بچوں کی شرارتیں تو عام سی بات ہے مگر چند بچے شرارت کرتے وقت ذہانت کا بھی استعمال کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔

والدین یا گھر کے بڑے چھوٹے بچوں جن کی عمریں بالخصوص پانچ برس سے کم ہوں اُن پر خصوصی نظر رکھتے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا بخوبی علم ہوتا ہے کہ بچے اگر کسی بات کا ارادہ کرلیں تو وہ چوٹ کی پرواہ کیے بغیر ہر وہ کام کر گزرتے ہیں جن سے انہیں روکا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے دیکھ کر دیگر صارفین کی طرح آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ویڈیو میں نظر آنے والےبچے کی عمر تین سے چار سال کے درمیان ہے، یہ بچہ اس قدر ذہین اور شرارتی ہے کہ یہ اپنے والدین کو بہ آسانی چکما دے سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد نے بچے کو اونچے جنگلے والے جھولے میں سونے کے لیے لٹایا مگر اُس کا کھیلنے کا موڈ تھا اس لیے وہ نکل کر بیڈ (بستر) پر پہنچ گیا۔

بچے نے کمال ذہانت کے ساتھ بستر کو ہٹایا اور پھر اُس میں سے ٹانگیں نکال کر اپنے بستر (فریم) کو بڑے بیڈ کی طرف کیا جس کے بعد وہ اوپر چڑھا اور پھر اپنے بستر سے باہر نکل گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں