اشتہار

کیمرون میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیمرون: افریقی ملک کیمرون میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کیمرون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کیمرون کے قصبے بافوسم میں تباہ ہونے والے مکانات کا ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

کیمرون کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 26 بچے بھی شامل ہیں، کیمرون کے علاقائی انتظامیہ کے وزیر اتنگا نجی کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے 4 حاملہ خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں۔

بافوسم قصبے کی انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز ہلاکتوں کی تعداد 37 تھی، ملبے تلے مزید لاشیں موجود ہونے کی بنا پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

لینڈ سلائیڈنگ میں زندہ بچ جانے والے شہری البرٹ کینگے کا کہنا ہے کہ میں نے صبح 10 بجے ایک آواز سنی اور پھر دیکھا کہ ایک پہاڑ گر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے سبب اضافی تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر آبادی سے متاثرہ علاقے کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وسطی افریقا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً 30000 افراد بے گھر ہوئے ہیں، کیمرون کے صدر پال بیا نے لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، مٹی کے تودے گرنے سے کیمرون کے 4 ضلع متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں