تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مسافروں‌ کی تضحیک کرنے پر اداکارہ جہاز سے آف لوڈ

ماسکو: مسافر سے بدتمیزی کرنے والی اداکارہ کو انتظامیہ نے خراب رویے کی وجہ سے  جہاز سے اتار دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ لیڈیا ویلیویزا جہاز میں سفر کررہی تھیں کہ اس دوران انہوں نے مسافروں پر چیخ کر اُن کی توہین کی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔

مسافروں کے درمیان اس قدر شدید تنازع ہوا کہ پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، بعد ازاں انتظامیہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو طلب کر کے اداکارہ کو جہاز سے نیچے اتارا۔

روسی اداکارہ اور ٹی وی میزبان لیڈیا ویلیو نے جہاز میں بیٹھتے ہی غصہ شروع کیا اور وہ آپے سے باہر ہوگئیں جس پر دیگر مسافروں نے انہیں خاموش کرانے کی کوشش بھی کی۔

لیڈیا نے جواب میں غصے سے کہا کہ ’’میں اداکارہ ہوں  اس لیے میری اہمیت ہے جبکہ تم بے کار (بے حیثیت) لوگ ہو جنہیں ٹکٹ خریدنے کے لیے میلوں کا سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ میں نے اپنا وقت بچانے کے لیے 2 لاکھ چار ہزار روبل کا مہنگا ٹکٹ خریدا‘‘۔

اداکارہ نے مسافروں اور عملے کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور بزرگ مسافر کے منع کرنے پر اُن کے بال بھی کھینچے۔ جہاز میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے اداکارہ کو حراست میں لے کر طیارے سے باہر اتارا۔

Comments

- Advertisement -