اشتہار

گوگل میپ استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گوگل میپ استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا اب بالکل محفوظ رہے گا۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے صارفین کے لیے ’انکوگنیٹو موڈ‘ متعارف کرادیا جو استعمال کنندہ گان کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین انکوگنیٹو موڈ کھولنے کے بعد گوگل میپ استعمال کریں، ایسا کرنے سے اُن کا جی میل اکاؤنٹ ایپ سے منسلک نہیں ہوگا اورتمام تر سفری معلومات محفوظ رہیں گی۔

- Advertisement -

گوگل میپ استعمال کرنے والے صارف معلومات اپنے پاس محفوظ نہیں رکھ سکیں، مثلاً جس وقت اکاؤنٹ منسلک ہوتا ہے تو مقام اور منزل کی تفصیلات محفوظ رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اب نابینا افراد کہیں بھی بغیر خطرے کے اکیلے جا سکتے ہیں

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میپ کا نیا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا البتہ آنے والے چند روز میں یہ سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

استعمال کا طریقہ

گوگل میپ ایپ کے ’انکوگنیٹو موڈ ‘ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین اپنے اکاؤنٹ کے آئکن کو کلک کریں جو کہ اسکرین کے اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف موجود ہوتا ہے، اس کے بعد صارفین کو ’انکوگنیٹو موڈ‘ کو کھولنے کا آپشن نظر آئے گا جسے کلک کر کے اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

گوگل میپ کا استعمال

گوگل میپ کے ذریعےکسی بھی جگہ کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی جاسکتی ہے، اگر آپ کسی ایڈریس سمجھانا چاہتے ہیں تو گوگل میپ سے متعلقہ جگہ کا لنک لے کر اُسے ارسال کردیں۔ اس کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔

اسی طرح آپ کسی ایڈریس پر جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے موبائل کو انٹرنیٹ سے منسلک کریں اور پھر لوکیشن آن کر کے نظر آنے والی بار میں ایڈریس درج کردیں، راستے میں آنے والے موڑ، و دیگر چیزوں کی گوگل خود نشاندہی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں