تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کربلا میں ایرانی قونصل خانے پر مظاہرین کا دھاوا

بغداد : قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین نے مقدس شہر کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سے کم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد کا استعمال پرامن مظاہرین کے خلاف نہیں بلکہ قانون ہاتھ میں لینے اور فسادات برپا کرنے والوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر حملہ نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ حملہ آوروں کے حملوں کا جواب دے رہی ہیں۔عادل عبدالمہدہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -