اشتہار

بُتوں کو بھی فضائی آلودگی سے خطرہ، بھارتیوں نے ماسک پہنا دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پنڈت ہریش نے بتایا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ یہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بنارس جسے اب واراناسی کہا جاتا ہے، کے مشہورشو پاروتی مندر میں رکھے دیوی اور دیوتاوں کو سفید ماسک پہنا دیے گئے ہیں، ان میں دیوتا شیوا، دیوتی درگا اور سائیں بابا شامل ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب بنارس کے ایک مندر کے پنڈت ہریش مشرا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فضا میں زہریلے مواد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم دیوی دیوتاوں کو ماسک پہنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

پنڈت پریش مشرا نے مزید بتایا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ یہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہنے ان دیوی دیوتاوں کی وجہ سے مندر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ان دیوی دیوتاوں کو ماسک پہنے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد نے فضائی آلودگی سے خود کو بچانے کے لیے ماسک پہن لیے ہیں۔

عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر پہلے ہی شامل ہیں، جہاں ہر شخص اپنے منہ پر ماسک لگائے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے بھی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں