تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

نوجوان فارمسٹ‌ دنیا کی خوبصورت خاتون قرار

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن کا تاج تھائی حسینہ نے اپنے سر پر سجالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ’مس انٹرنیشنل 2019‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 82 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مقابلہ حسن کا تاج 25 سالہ تھائی حسینہ فارمسٹ سریتھون بنٹ  نے تاریخ میں پہلی بار اپنے سر پر سجایا۔

دوسرے نمبر پر میکسیکو جبکہ تیسرے نمبر پر یوگنڈا کی خاتون رہیں۔ مقابلہ حسن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پہلی بار اس ایونٹ کو ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملکہ حسن کا تاج بنگلادیشی طالبہ کے نام

فارمسٹ سریتھون بنٹ کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ مقابلے میں یہاں تک پہنچ سکوں گی، آج میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ اپنی محنت سے یہاں تک پہنچی اور اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے اپنا اعزاز قومی اور ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے میری طرح تمام خواتین میدان میں آکر اپنے خواب کو پورا کریں گی‘۔

رپورٹ کے مطابق فارمسٹ سریتھون بنٹ نے موہیڈول یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ ابھی دوا بنانے والی کمپنی میں بطور فارمسٹ کام کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -