تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

وزراء ، مشیران کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء سمیت وزرائے مملکت اور دیگر کتنی تنخواہیں لیتے ہیں اس کی مفصل رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

وزارت اطلاعات نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی قانونی حیثیت اور مراعات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کیں.

ایوان کو بتایا گیا کہ فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی انچارج ہیں، وزیرنہیں، فردوس عاشق اعوان کاعہدہ وزیرمملکت کےمساوی ہے اور وزیرمملکت کوماہانہ 4 لاکھ 6 ہزارتنخواہ اداکی جاتی ہے جب کہ سرکاری گھرنہ ہونےپر ماہانہ93ہزار700روپےاداکئےجاتےہیں۔

ایوان کو بتایا گیا کہ وفاقی وزیراورمشیران کوماہانہ 4 لاکھ 48 ہزارکی ادائیگی کی جاتی ہے، سرکاری گھرنہ ہونے پروزراء کوماہانہ ایک لاکھ3ہزارروپےالگ سے اداکئےجاتےہیں۔

اسی طرح وزراء اور وزرائےمملکت کوسرکاری دوروں پر3 ہزاریومیہ الاؤنس کی ادائیگی کی جاتی ہے، ذاتی اورخاندان کےاستعمال کیلئےگاڑی اورسیکیورٹی گارڈزکی سہولت بھی ملتی ہے۔

وزراء اور وزرائےمملکت کو گھرمیں 4 اےسی، ہیٹرز اورٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -