تازہ ترین

خواتین سے اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت، کورین گلوکاروں کو قید کی سزا

سیؤل: جنوبی کوریا کی عدالت نے دو گلوکاروں جنگ جون ینگ اور چوئے جونگ پر خواتین سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے پاپ اسٹارز پر الزام تھا کہ وہ موسیقی سیکھنے یا شوبز انڈسٹری میں آنے والی خواتین کو جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔

جنگ جون ینگ پر خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا بھی الزام تھا۔ عدالت نے جمعے کے روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں گلوکاروں کو بالترتیب پانچ اور 6 برس قید کی سزا سنائی اور اُن کا علاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم عمر بچوں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں: معروف گلوکارہ کی لاش برآمد

جج نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ تیس سالہ گلوکار نے اپنی ہوس مٹانے کے لیے خواتین کو نشے کی مدد سے بے ہوش کیا اور پھر اُن کی نازیبا تصاویر موبائل ایپ کے گروپس میں شیئر کیں، متاثرہ خواتین نے جس تکلیف کا سامنا کیا اُس کا کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا‘۔

جج کے مطابق جنگ جون ینگ پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کو صرف خوشی فراہم کرنے کا ایک کھلونا سمجھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنگ جون نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور جج کو بتایا کہ ’مجھے اپنی حرکت پر افسوس ہے جس کا زندگی بھر پچھتاوا رہے گا‘۔

Comments

- Advertisement -