تازہ ترین

امریکی سیاحتی میگزین نے 2020 کے لیے پاکستان کو بہترین ملک قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی سیاحتی میگزین نے 2020 کے لیے پاکستان کو بہترین ملک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں پاکستان کو نمبر ون قرار دے دیا، امریکی میگزین کے مطابق 2020 میں پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہوگا۔

امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پر امن حالات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہے، ویزے سے متعلق مثبت اقدامات نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنادیا ہے۔

کونڈی ناسٹ میگزین کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔

امریکی جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میگزین نے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان، آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔

امریکی جریدے کونڈی ناسٹ سیاحت اور لائف اسٹائل کا مقبول ترین میگزین ہے اور اسے اب تک 25 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -