تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا شاندار فیچر

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام نے غیر سنجیدہ کمنٹس کرنے والے صارفین پر بڑی پابندی عائد کردی۔

انسٹاگرام نے غیر سنجیدگی سے کمنٹس کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی پوسٹ پر غیر شائستہ زبان استعمال نہ کریں، کیونکہ اب اُن کے کمنٹس پکڑے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرٹی فشل انٹیلی جنس کی مدد سے ہر ممکنہ اقدامات کر کے نازیبا الفاظ والے کمنٹس حذف کیا جائے گا اورصارفین کو متنبہ بھی کیا جائے گا کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے لیے عمر بتانا لازمی قرار

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی صارف کا غیر سنجیدہ کمنٹس پوسٹ نہیں ہوگا اور اُس کو ’واپس لیں‘ کا پیغام نظر آنے لگے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے سسٹم میں مخصوص الفاظ درج کیے گئے ہیں جن کی اسپیلنگ پڑھتے ہی سسٹم متحرک ہوجائے گا اور کمنٹس کو پوسٹ ہونے سے روک لے گا۔ اس سے قبل انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا جاچکا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کی پوسٹ پر نازیبا یا دھمکی آمیز الفاظ تحریر کرنے سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -