اشتہار

بھارت میں احتجاج اب ایک بڑی تحریک بن چکا ہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 5سال میں بھارت بالادستی کے نظریے کے تحت ہندو ریاست کی طرف بڑھا، شہریت کے قانون کو لےکر بھارت میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، یہ احتجاج اب ایک بڑی تحریک بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا محاصرہ بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے پر خونریزی کا خدشہ ہے، احتجاج بڑھنے کے ساتھ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیےخطرہ بڑھ رہا ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیان کے بعد جعلی فلیگ آپریشن پر ہمارے خدشات بڑھے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس بارے میں خبردار کرتا رہا اور اب بھی کررہا ہوں۔

بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

خیال رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اترپردیش میں پولیس گردی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک اترپردیش میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

جبکہ دہلی میں نماز جمعہ کے بعد بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، پولیس نے خواتین سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں