تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والے کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی

نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑنے والے لوگوں کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، ترمیمی قانون بھارتی آئین اور غریب عوام کے خلاف ہے۔

یہ بات انہوں نے بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون بھارت کے غریب عوام کے خلاف ہے، مودی سرکار کا یہ قدم بھارتی آئین کی روح کے منافی ہے۔

کسی بھی قیمت پر باباصاحب امبیڈ کرکے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی آئین پر ہونے والے اِسی حملہ کے خلاف ملک کے عوام سڑکوں پر لڑرہے ہیں۔

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کی لڑائی سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن مودی سرکار احتجاج کرنے والوں کےخلاف بے رحمی سے پیش آرہی ہے اور ظلم وجبر اور تشدد پر آمادہ ہے۔

ہندوستانی آئین کو بچانے کی تحریک ہندوستان کے سبھی حصوں میں جاری ہے لیکن حکومت ہر طرف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، مودی سرکار اِن احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے والے نہتے طلبا، دانشوروں، سماجی کارکنوں، وکلا اور صحافیوں کو گرفتار کررہی ہے جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی سرکارنے جس طرح نوٹ بندی میں غریبوں کو لائن میں کھڑا کیاتھا اب این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے نام پر لوگوں کو اُسی طرح سے لائن میں کھڑاکرنے کی تیاری میں ہے۔

حکومت اس کے لیے ایک تاریخ طے کرے گی اور ہر ایک ہندوستانی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے اس تاریخ سے پہلے کوئی مستند دستاویز پیش کرنا ہوگی،اِس عمل میں سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ کےلوگوں کو پریشان کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -