تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

پشاور / لاہور / گلگلت بلتستان: خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں اور پہاڑی سلسلے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز مینگورہ سے 260 کلومیٹر شمال مشرق اور گہرائی 42 کلو میٹر تھی۔

علاوہ ازیں جہلم اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں زلزلے کے آفسٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ پنڈ دادن خان اور کھیوڑہ میں بھی زمین لرز اٹھی تھی۔

زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، زمین کے لرزنے کے وقت پہاڑی علاقوں میں رہنے والے مرد، خواتین، بچے اور بزرگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ 18 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ، صوابی اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ کوہاٹ، صوابی اور سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔

Comments

- Advertisement -