اشتہار

نئے سال کے پہلے روز قریباً 4 لاکھ بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سال 2019 کے اختتام کے ساتھ ہی 2020 کا آغاز ہوگیا ہے، نئے سال کے پہلے روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2020 کو دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، فہرست کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ 17 فیصد بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بھارت میں 67 ہزار 385 بچوں کو جنم دیا گیا، دوسرے نمبر پر چین میں 46 ہزار 229، تیسرے نمبر پر نائیجیریا میں 26 ہزار 39 نومولود دنیا میں آئے۔

- Advertisement -

پاکستان بھی 16 ہزار 787 بچوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، انڈونیشیا13 ہزار 20 بچوں کے ساتھ چوتھے، امریکا 10 ہزار 452 بچوں کے ساتھ پانچویں، ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو 10 ہزار 247 بچوں کے ساتھ چھٹے اور ایتھوپیا 8493 بچوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹا فور نے کہا ہے کہ نیا سال اور ایک نئی دہائیی کا آغاز ہماری امیدوں اور امنگوں ناصرف ہمارے مستقبل بلکہ ان لوگوں کے مستقبل پر روشنی ڈالنے کا موقع ہے جو ہمارے بعد دنیا میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جنوری میں کیلنڈر پلٹ جاتا ہے ہمیں ان تمام امکانات اور صلاحیتوں کی یاد دلائی جاتی ہے جن میں سے ہر ایک کی زندگی کے سفر کی نئی شروعات ہوتی ہے۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 25 لاکھ نوزائیدہ بچے ایک ماہ کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے ان میں سے ایک تہائی زندگی کے پہلے دن ہی انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں