اشتہار

بگ بیش لیگ، حارث رؤف نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے تیسرے میچ میں بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھاگئے، 2 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد حارث نے تیسرے میچ میں بھی تین وکٹیں حاصل کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور 10 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر آگئے، پہلے نمبر پر سڈنی سکسرز کے سین ایبٹ موجود ہیں۔

- Advertisement -

26 سالہ فاسٹ بولر نے سڈنی تھنڈر کے کیلم فرگیوسن، الیکس روس اور لیگ کے ٹاپ رنز اسکورر ڈینئل سیمز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دی، مارکس اسٹونس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو ابتدائی دو میچ کھیلنے کے بعد ڈیل اسٹین کی جگہ خالی کرنی پڑی تھی لیکن اسٹین میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے، گزشتہ روز اسپنر لمی چانے کے انجرڈ ہونے کے بعد حارث رؤف کو تیسرے میچ میں شامل کیا گیا تھا۔

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ نے اپنے پہلے میچ میں 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسرے میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں