اشتہار

پاکستانی مدرسے کے طالب علموں نے روبوٹ بنا کر مقابلہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹیکسلا یونیورسٹی میں ہونے والی روبوٹک مقابلوں میں مدرسے کے طالب علموں نے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹیک جوس کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی آف ٹیکسلا میں تیس دسمبر کو ہونے والے مقابلوں میں جامعہ بیت السلام سمیت 20 یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی۔

مدرسہ جامعہ بیت السلام کے طالب علموں نے روبوٹکس کے مقابلے میں اپنی خداد صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے میدان اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقابلے میں دیگر 20 جامعات کے طالب علم مدمقابل تھے جنہوں نے اپنے روبوٹ پیش کیے البتہ جامعہ بیت السلام کے طالب علموں کے تیار کردہ روبوٹ کو ججز نے بہترین قرار دیا۔

علاوہ ازیں تقریری مقابلے میں بھی جامعہ بیت السلام کے طالب علموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ بیت السلام فلاحی ادارے کے ماتحت چل رہا ہے جہاں طالب علموں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ وہاں میٹرک اور او لیولز کی تعلیم کی سہولت بھی موجود ہے جس کا انتخاب طالب علم خود کرتے ہیں۔

https://www.facebook.com/techjuicepk/videos/482191942677244/

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں