تازہ ترین

روسی صدر غیر اعلانیہ دورے پر اچانک شام پہنچ گئے

دمشق: روسی صدر ولادی میر پیوٹن اب سے کچھ دیر قبل غیراعلانیہ دورے پر اچانک شام کے دارالحکومت پہنچ گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن کے جہاز نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اچانک لینڈنگ کی جس کے بعد دنیا بھر میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن شام کی حکومت کے ساتھ موجودہ صورتحال پر گفتگو کریں گے اور حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا بھی جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ روس 2015 میں بشراالسد کی حمایت کررہا تھا اور بغاوت کے بعد دونوں ممالک نے مل کر شام میں باغیوں کے خلاف کارروائیاں بھی کیں۔

مزید پڑھیں: شام میں روسی طیاروں کی بمباری، 26 افراد ہلاک

اس سے قبل روسی صدر نے 2017 میں شام کا دورہ اُس وقت کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے شامی حکومت کی مدد اور باغیوں کے سر کچلنے کے لیے اپنے فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایرانی فورس القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، اس موقع پر روس اور شام نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں تعینات امریکی فوجی فوری طور پر نکل جائیں۔

Comments

- Advertisement -