اشتہار

یو اے ای، گینگ نے ہینڈ فری لوٹنے کیلئے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں گینگ نے ہینڈ فوری اور چارجر لوٹنے کے لیے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فجیرہ میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ کر چارجر اور ہینڈ فری لوٹنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ کار کی ونڈ اسکرین مکمل طور پر ٹوٹ جانے پر میں حیران رہ گیا، ایف آئی آر درج کرانے سے پہلے سوچا کہ کسی بچے سے تو ونڈ اسکرین نہیں ٹوٹ گئی بعد میں پتا چلا کہ کار میں موجود ہینڈ فری اور چارجر غائب ہیں پھر شکایت درج کرائی۔

- Advertisement -

فجیرہ پولیس نے فوری واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور 5 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

فجیرہ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے پہلے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی، ایک ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا واردات سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے واردات کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کھڑی کار میں ہینڈ فری اور چارجر دیکھا اور اپنے چار دوستوں کی مدد سے ان کی چوری کا فیصلہ کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اشیاء لوٹنے کے لیے کار کی ونڈ اسکرین بھی توڑی، ہمیں کچھ نقد رقم یا دوسری قیمتی چیزیں ملنے کی امید تھی لیکن کچھ نہیں ملا۔

فجیرہ کی عدالت نے مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں