اشتہار

شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل سینئررائل نہیں رہیں گے، امکان ہے کہ پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ شمالی امریکا منتقل ہوجائیں گے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی شاہی خاندان کی بہو کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے شمالی امریکا منتقل ہونے کے بعد معاشی طورپرخود مختار زندگی بسر کریں گے، کئی ماہ کی سوچ بچار اوربات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

شہزادہ ہیری اور میگھن کا کہنا تھا کہ رواں سال خود مختار زندگی گزارنےکے فیصلے پر عمل درآمدکریں گے،ہماری مکمل حمایت ملکہ برطانیہ اورتاج برطانیہ کےساتھ رہےگی اور اپنے بیٹے کی پرورش بھی شاہی روایات کےمطابق جاری رکھیں گے اور اپنے رفاعی منصوبے پر مکمل توجہ دیں گے۔

مزید پڑھیں: میگھن مارکل برطانوی شہریت سے تاحال محروم

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادی میگھن مارکل آب دیدہ ہوگئیں

شہزادہ ہیری اورمیگھن نے اپنےآفیشل انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ ایک ہی بیان جاری کیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ملکہ برطانیہ سالانہ5ملین پاؤنڈز شہزادہ ہیری اور اُن کے بھائی شہزادہ ولیم کودیتی ہیں، شہزادہ چارلس بھی اپنے بیٹوں ہیری اور ولیم کو سالانہ لاکھوں پاؤنڈز ادا کرتے ہیں البتہ علیحدگی کے بعد پرنس ہیری کو اب یہ رقم یا دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں