تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

دروازہ بند نہ کرنے کی غفلت، موڑ کاٹتے ہوئے بچہ سڑک پر گر گیا، ویڈیو وائرل

گاڑی چلانے سے پہلے دروازوں کو لاک کرنے کی تاکید اس لیے کی جاتی ہے تاکہ کوئی بڑا سانحہ پیش نہ آجائے کیونکہ تیزرفتاری میں موڑ کاٹتے وقت پیچھے بیٹھا شخص ایک دم گیٹ سے لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر چلتی گاڑی میں دروازہ کھل جاتا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا میں ایسا ہی ایک ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا کہ جب ڈرائیور تیز رفتاری میں 60 ڈگری کے زوایے کا موڑ کاٹ رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی کا پچھلا دروازہ کھل گیا۔

بھارتی کے پولیس افسر پنکج نین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدارا اپنی گاڑیوں میں چائلڈ لاک لگوائیں وگرنہ کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا گیٹ کھلتے ہی بچہ پلک جھپکتے ہی سڑک پر آگرا، اُسی لمحے سامنے سے تیز رفتار ٹرک جبکہ پیچھے سے گاڑی آرہی تھی جس نے بریک لگا دیا، خوش قسمتی سے حادثے میں بچے کی جان بچ گئی اور اسے معمولی خراشیں‌ آئیں۔

وہاں موجود لوگوں نے رُک کر بچے کو اٹھایا اور اسے والدین کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ دسمبر کے آخری ہفتے میں ریاست کیرالا کے علاقے مالم پور میں پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -