اشتہار

ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی ،عالمی حالات اور ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تاہم مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیربحث نہیں آیا۔.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد کی منظوری دے دی جبکہ نئی ایئرلائن ایئرسیال کی لانچنگ کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزارتوں،اداروں،متعلقہ محکموں کےانتظامی امورپربریفنگ دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاک سعودیہ ایئرسروسز کےمعاہدے ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کےڈی جی کی تقرری ، ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈمیں پروڈکشن کنٹرول کےممبرکی تقرری اور پاکستان محتسب کراچی سیکریٹریٹ میں انچارج ممبرکی تقرری کی منظوری دی۔

فاٹا،گلگت بلتستان کے 4فیصدکوٹےکی تقسیم پررپورٹ کابینہ کوپیش کی گئی جبکہ کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی ، جس پر وزیراعظم نے کہا اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کےتحفظات ختم کرنے کیلئےحکومتی کمیٹی بنائی، حکومتی کمیٹی کا تمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے، اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں