اشتہار

پاکستان کے لیے خوشخبری ، سعودی عرب کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور  پر  20 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی سیکٹر کیلئے خوش خبری آگئی ، توانائی سیکٹرمیں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودیہ عرب پاور پروڈیسنگ کمپنی اےسی ڈبلیو اے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

سعودی کمپنی یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں رنیوابیل اینرجی منصوبوں میں کرے گی، سرمایہ کاری کا حجم چارارب ڈالرتک ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں سال کے آغازمیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے دورہ پاکستان میں  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا تھا ، 200 ملین ڈالرز چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا

گزشتہ سال فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان میں پاکستان میں مجموعی طورپربیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیاتھا،جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل تھے جبکہ   توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

اس کےعلاوہ سعودی عرب کی جانب سے  تین ارب ڈالرکےڈائریکٹ ڈپازٹس اورموخرادائیگیوں پرتیل کی سہولت بھی دی گئی  تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں