تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

"مقبول ترین ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کا اختتام خطرناک ہوگا”

کراچی : ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں دانش اور مہوش کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرقان قریشی نے آخری قسط کے حوالے سے کہا کہ ڈرامے کا اختتام خطرناک ہو گا، جو ہمیشہ یاد رہے گا”۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کی معروف ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” نے تاریخ میں ریکارڈ توڑ ریٹنگ لے کر نیا باب رقم کردیا ہے، مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکار فرقان قریشی ‘سلمان’ کا کردار ادا کررہے ہیں، جو دانش اور مہوش کا قریبی دوست ہے۔

فرقان قریشی نے ایک انٹرویو میں ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ ” ہدایتکار ندیم بیگ میرے ساتھ جم میں ورزش کیا کرتے تھے، میں اکثر ان سے کہا کرتا تھا کہ مل کر کچھ کام کرتے ہیں اور آخر ایک دن انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ڈرامہ کررہے ہیں۔

میں نے انھیں فوری طور پر ہاں کہا کیونکہ ان کے پروجیکٹس ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں، انھوں نے مجھے اپنے آفس بلایا اور ڈرامہ کی پوری کہانی سنائی، میں پرجوش تھا لیکن تھوڑا سا ہچکچا بھی رہا تھا۔”

اداکار فرقان قریشی نے مزید کہا کہ ندیم بیگ نے مجھ سے رحمت اجمل ( جو بطور سلمان کی بیوی عائشہ کا کردار ادا کررہی ہیں) کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی کیونکہ وہ ایک تجربہ کارماڈل ہیں اداکارہ نہیں، میں یہ بات انھیں سیٹ پر بھی کہتا تھا اوراب یہ کہہ رہا ہوں کہ رحمت اجمل نے بہت اچھا کام کیا، میں اس کی اداکاری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

فرقان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے نے مجھے ذاتی طور پر چھو لیا ہے، تعریف اور محبت آپ کو کسی بھی شکل میں ملے تو آپ اسے قبول کرتے ہیں، جیسے میں اسٹاک ایکسچینج کے ایک ورکر کے طور پر پہچانا جاتا ہوں یہ بھی ایک تعریف ہے۔

اداکارفرقان نے دانش اور شہوار کے کردار کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ میں شہواراحمد کا کردار کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھے اس میں زیادہ لطف آتا۔ "

فرقان قریشی نے ڈرامے کے اختتام کے بارے بتایا کہ آخری قسط نرم دل لوگوں کے لئے نہیں، اگر آپ کا کمزور دل ہے تو پلیز اسے نہ دیکھیں ، اختتام خطرناک ہوگا اور آپ کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -