اشتہار

براہ راست کوریج کے دوران خاتون رپورٹر کو استعفیٰ دینا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میڈریڈ: اسپین کے نجی ٹی وی سے وابستہ خاتون رپورٹر نے لاٹری نکلنے پر براہ راست نشریات کے دوران استعفیٰ دیا جو اُن کے گلے پڑ گیا۔

اسپین کے نجی جی چینل ’ٹی وی ای‘ کی خاتون رپورٹر لاٹری کی قرعہ اندازی کی براہ راست رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اسی دوران پہلے انعام کا اعلان ہوا۔

خاتون رپورٹر جلد بازی میں پورے نمبر نہ سُن سکیں اور وہ سمجھیں کہ شاید پہلے انعام والی لاٹری کا نمبر اُن کے پاس ہے۔ اس موقع پر وہ نہ صرف خوشی سے آب دیدہ ہوئیں بلکہ انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑنے کا بھی اعلان کیا۔

- Advertisement -

رپورٹر نتالیہ ایسکو ڈیرو لاٹری کے نتائج سنتے ہی سمجھیں تھیں کہ شاید ان کا 4 ملین یورو کا انعام نکلا ہے جبکہ اُن کا انعام بہت کم مالیت کا تھا۔

بعدازاں انہوں نے نمبروں کی چانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ان کا انعام بہت کم ہے تو وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہوئیں اور انہوں نے اپنے رویے پر انتظامیہ اور ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں