تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

خاتون کو قتل کرکے لاش مگرمچھوں کے آگے ڈالنے والا وحشی گرفتار

بنکاک: تھائی لینڈ میں وحشی اور درندہ صفت قاتل گرفتار ہوگیا، ملزم پر اپنی دوست کو بےدردی سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ خاتون کی باقیات ندی سے برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے آپیچی نامی ایسا مبینہ قاتل گرفتار ہوا جس نے اپنی دوست کو پہلے قتل کیا پھر لاش کو بوری میں ڈال کر قریب ہی ندی میں پھینک دیا۔ مذکورہ ندی مگرمچھوں کی آماجگاہ ہے۔ خاتون کی ہڈیاں برآمد ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص سیریل کلر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خاتون کی آدھی باقیات ملی تھیں جبکہ اب قاتل کے گھر کے سامنے ندی سے مقتولہ کی دیگر ہڈیاں بھی برآمد ہوگئی ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان ہڈیوں میں دیگر خواتین کی ہڈیاں بھی شام ہیں یا نہیں، ابتدائی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

قاتل نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے پہلے اپنی دوست کو تابوت کے اندر داخل ہونے کا کہا، جب وہ اندر گئی تو میں نے تابوت کو لوک کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ قاتل نے قتل کے بعد خوشی سے موسیقی سننے کا بھی اعتراف کیا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ملزم کا باپ بھی ایک قاتل تھا جس نے 1983 میں ایک 15 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ایک خاندان سامنے آیا ہے جس کا مؤقف ہے کہ اس کی 12 سال کی بیٹی 2011 سے لاپتہ ہے وہ ہمیشہ ملزم کے گھر کے سامنے کھیلا کرتی تھی۔

Comments

- Advertisement -