تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ویڈیو: قوتِ سماعت سے محروم خاتون پہلی بار آواز سُنی تو کیا ہوا؟

قوتِ سماعت سے محروم چالیس سالہ خاتون نے پہلی بار آواز سُنی تو وہ جذباتی ہوگئیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق خاتون قوتِ سماعت سے محروم تھیں اور انہوں نے چالیس سال میں کبھی بھی کوئی آواز نہیں سنی تھی۔

ڈاکٹرز نے خاتون کے ٹیسٹ کیے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ آلے کی مدد سے سُن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر نے خاتون کو پہلی بار آلہ اسپتال میں لگایا گیا اور پھر اُن سے پوچھا کہ کیا آپ کو کوئی آواز آرہی ہے؟۔ خاتون کو پہلے سمجھ نہیں آیا اور پھر انہوں نے رونا شروع کردیا۔

خاتون نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں بتایا کہ وہ آواز کو سُن رہی ہیں، انہوں نے ڈاکٹر کی باتوں کا جواب سر ہلا کردیا۔

ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک پندرہ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے جبکہ اسے ساڑھے نو ہزار سے زائد صارفین نے ری ٹویٹ بھی کیا جبکہ چوالیس ہزار سے زائد نے اسے پسند بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -