تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

رومی کی ٹیچر منفرد ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو میں رومی کی ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی ہانیہ بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ حرامانی نے انسٹا گرام پر تیزی سے مقبول ہونے والے ٹرینڈ میں حصہ لیا اور اپنی لنکڈ ان، فیس بک، انسٹاگرام، ٹرنڈر پر لگی ہوئی پروفائل پکچرز شیئر کیں۔

حرا مانی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف اور صرف تفریح کے لیے ہے‘۔

میرے پاس تم ہو کی ہانیہ کی اس تصویر کو 50 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا اور سیکڑوں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

View this post on Instagram

Just for fun

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس ٹرینڈ کا آغاز امریکی اداکارہ ڈولی پارٹن نے چار روز قبل شروع کیا جس کے بعد کئی لوگوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور اب یہ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ٹرینڈ میں حصہ لینے والے صارفین لنکڈ ان، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹنڈر پر لگی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لنکڈ ان کو ملازمتوں یا کسی بھی پروفیشنل کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ فیس بک ، انسٹاگرام کو تفریح اور ٹنڈر کو بھی اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

صارفین تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارمز کی اہمیت کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -