اشتہار

کرکٹر آصف علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے پاور ہٹر بیٹسمین آصف علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین آصف علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے پاس موجود ہیں، قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’اللہ کا بہت کرم ہے کے اس نے اپنے گھر بلایا اور عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا۔

- Advertisement -

آصف علی کو قومی ٹیم کے کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہے اور دعا میں یاد رکھنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر آصف علی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آصف علی کو آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف ناقص پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کرکٹر آصف علی کی ننھی بیٹی گزشتہ برس کینسر کی جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں