تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بیٹی کو مرنے سے بروقت کیوں بچایا؟ باپ پر جرمانہ عائد

قاہرہ : اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے والے باپ پر جرمانہ عائد کردیا گیا، انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ شہری نے یہ حرکت کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی بھی خطرہ میں ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر ایک واقعہ پیش آیا جس میں باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگادی اور اسے مرنے سے بچالیا۔

دوسری جانب بجائے اس کے کہ اسے اس بہادری پر خراج تحسین پیش کیا جاتا بلکہ اس کے اس فعل کو جرم مانتے ہوئے ریلوے انتطامیہ نے اس پر جرمانہ عائد کردیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتطامیہ حرکت میں آگئی اور بچی کے باپ پر پچاس مصری پونڈ جرمانہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصری شہری نے یہ حرکت کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی بھی خطرہ میں ڈالی۔

اس شخص کو ایک پلیٹ فارم ست دوسرے پلیٹ فارم تک جانے کیلئے انڈر پاس استعمال کرنا چاہیے تھا، جو اس نے نہیں کیا، اس کے بجائے وہ مال گاڑی کے نیچے سے دوسری جگہ پہنچا۔

باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین پلیٹ فارم پر آنے ہی والی تھی کہ اچانک ایک بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔ والد نے یہ منظر دیکھ کر اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائن پر چھلانگ لگادی تھی۔

Comments

- Advertisement -